ملک میں مہنگائی کاطوفان برقرارہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سترہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمت مزیدچودہ روپے فی کلوبڑھ گئی جبکہ ایل پی جی سلنڈر، چینی اوردالیں بھی مہنگی ہوئی ہیں
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سترہ اشیا کی قیمتوں میں انیس فیصداضافہ جبکہ سات اشیا کی قیمتوں میں نوفیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواان میں سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمت اوسطاً سترروپے فی کلوسے بڑھ کرچوراسی روپے تک پہنچ گئی۔
اس دوران ایل پی جی سلنڈرایک ہزارتین سواڑسٹھ روپے سے بڑھ کرایک ہزار چار سو سینتالیس روپے تک پہنچ گئی۔ چینی، گھی، دال چنا، دال مسور، انڈے، گڑ، سرخ مرچ، چاول، آٹا، گندم، اورپکا ہواگوشت بھی مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جن سات اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں مرغی ایک سوسینتیس روپے سے کم ہو کرایک سوپچیس روپے تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ آلو، پیاز، دال مونگ، دال ماش اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کاسب سے زیادہ بوجھ غریب ترین طبقے پر پڑاہے۔
No comments:
Post a Comment